* کوئی موقع فراہم ہو کسی دن اوج پر جا *
نثار احمد نثار
نام:نثاراحمد ،ولدیت :محمد یونس ،تاریخ پیدائش :۴؍اکتوبر ۱۹۷۵ء تعلیم: بی اے (نفسیات )وطن ۔سمستی پور پتہ:بیگم پور، سمستی پور ( بہار )۸۴۸۱۰۱۔پیشہ طالب علم۔
کوئی موقع فراہم ہو کسی دن اوج پر جائوں
ذریعہ ہو تو میں گردوں سے تارے توڑ بھی لائوں
ہے خطرہ ہر گھڑی لاحق یہاں خود سے بچھڑنے کا
کشادہ راہ ہے پھر بھی گذر میں کر نہیں پائوں
جہاں ہے روشنی، وحشت ادھر بھی رقص کرتی ہے
حدودِ مہر ہی سے دور جائوں تو کہاں جائوں
مرے ہمراہ جاگی ہی کہیں نہ رہ جائیں نہ آنکھیں
|