* خا اپنی غبار ہوگئی ہے *
نشور واحدی
غزل
خا اپنی غبار ہوگئی ہے
بجلی تھی شرارہوگئی ہے
اس رخ سے ہر اک نظرپلٹ کر
تنقید بہا ر ہوگئی ہے
کیا لکھوں کہ چشم تری میری
افسانہ نگار ہوگئی ہے
سب نقد خرید تے ہیں دوزخ
جنت جو ادھار ہوگئی ہے
اس دور کی زندگی نہ پوچھو
تلوار کی دھار ہوگئی ہے
خوشیوں کی برات چلتے چلتے
اشکوں کی قطار ہوگئی ہے
+++
|