* ٹوٹے ہوئے دلوں کی دعا میرے ساتھ ہے *
ٹوٹے ہوئے دلوں کی دعا میرے ساتھ ہے
دنیا تیری طرف ہے خدا میرے ساتھ ہے
آواز گھنگروؤں کی نہیں ہے تو کیا ہوا
ساغر کے ٹوٹنے کی صدا میرے ساتھ ہے
تنہائی کس کو کہتے ہیں مجھ کو پتا نہیں
کیا جانے کس حسیں کی دعا میرے ساتھ ہے
پیمانہ سامنے ہے تو کچھ غم نہیں نظام
اب دردِ دل کی کوئی دوا میرے ساتھ ہے
|