* ایک پل میں ٹوٹنے کو ہے سمندر کا سکو *
نعمان شوق
نام:سیدمحمد نعمان ،تاریخ پیدائش :۲؍جولائی۱۹۶۵ء تعلیم: ایم اے (انگلش) وطن ۔آرہ(بہار) پتہ آر۔ ۱۰۲، تاج انکلیو ، لبنک روڈ، گپتا کالونی، دہلی۔ تصانیف۔ اجنبی ساعتوں کے درمیاں(غزلوں کا مجموعہ۔۱۹۹۷ئ)
ایک پل میں ٹوٹنے کو ہے سمندر کا سکوت
یہ اشارہ کر رہا ہے ریت کے گھر کا سکوت
ہم بہت پچھتائے آوازوں سے رشتہ جوڑ کر
شور اک لمحے کا تھا اور زندگی بھر کا سکوت
ہوسکے تو کیجئے اب زلزلے کا اہتمام
ورنہ دستک سے نہیں ٹوٹے گا اس گھر کا سکوت
|