* ہر صدائے عشق میں اک راز ہے *
ہر صدائے عشق میں اک راز ہے
نالۂ دل غیب کی آواز ہے
عشق نے دل کو پکارا اس طرح
میں یہ سمجھا آپ کی آواز ہے
اُن سے مل کر میں انہیں میں کھو گیا
اور جو کچھ ہے وہ آگے راز ہے
حُسن کے جلوں کو اپنے دل میں دیکھ
لن ترانی دور کی آواز ہے
وسعت تنظیم قدرت دیکھنا
ایک دل میں دوجہاں کا راز ہے
**************************** |