donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Noor Iqbal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* باتوں میں اجنبی کی ادا تھی ، رچائو  *
غزل

باتوں میں اجنبی کی ادا تھی ، رچائو تھا
اپنا سا لگ رہا تھا وہ ایسا سبھائو تھا
لنگر بھی بہہ رہا تھا سفینے کے ساتھ ساتھ
کچھ ایسا پُرشباب ندی کا بہائو تھا
بانہوں میں آج ابر کی کھویا ہوا ہے چاند
کل اک حسین جھیل سے اُس کا لگائو تھا
تا صبح پہلو پہلو چٹختا ہی رہ گیا
بستر مرا سلگتا ہوا اک الائو تھا
کرفیو کا ہے نفاذ میں اترا ہوں ریل سے
لگتا ہے میرے شہر میں کوئی چنائو تھا
نعرہ لگا رہا تھا ہر اک جگنو رات بھر
تاریکیوں کا چاروں طرف سے گھرائو تھا
دستِ طلب بڑھائے بھٹکتا تھا در بدر
کل دوستوں کا شہر میں کتنا ابھائو تھا

نور اقبال

14, Barai Para, R.L.B.Lane
24 Parganas (N)
Mob: 9239768229 / 8013066424
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 297