* شعلوں کی شعلگی میں صل علیٰ محمدؐ *
نعت
شعلوں کی شعلگی میں صل علیٰ محمدؐ
شبنم کی شبنمی میں صل علیٰ محمدؐ
پھولوں کی تازگی میں صل علیٰ محمدؐ
غنچوں کی نغمگی میں صل علیٰ محمدؐ
کوئی ادا نہیں ہے کوئی ریا نہیں ہے
پڑھتا ہوں خامشی میں صل علیٰ محمدؐ
جب پوچھتا ہے کوئی رہبر ہے کون تیرا
کہتا ہوں بے خودی میں صل علیٰ محمدؐ
منزل ملے گی مجھ کو ایمان ہے یہ میرا
ہے میری رہ روی میں صل علیٰ محمدؐ
مقبول ہو نہ کیوں کر میری ہر اک عبادت
شامل ہے بندگی میں صل علیٰ محمدؐ
اقبال نورؔ کی ہے یہ آرزو خدایا!
گونجے گلی گلی میں صل علیٰ محمدؐ
نور اقبال
16, Barai para, R.L.B. lane
24 Parganas (N), Pin:743194
Mob: 9239039240
بشکریہ ’’صل علیٰ محمد‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………
|