donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Noor Mohammad Aajiz
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اُس کی آنکھوں سے چرالی مئے کی مستی  *
غزل

اُس کی آنکھوں سے چرالی مئے کی مستی ایک دن
بن گئی تھی زندگی پھر مے پرستی ایک دن
کس لئے ہستی پہ اپنی ناز ہے اتنا کہو
خاک میں مل کے رہے گی جبکہ ہستی ایک دن
کس نے سوچا تھا کبھی یہ دور بھی آئے گا جب
ہائے ہوگی زندگی پانی سے سستی ایک دن
آرزو اُس کی تھی آئی یوں تو تنہا دوستو
بستے بستے بس گئی تھی دل کی بستی ایک دن
پچھلے ساون کی طرح مدہوش کردیتی اسے
کاش پھر کالی گھٹا سے مے برستی ایک دن
کسمپرسی کا ہے عالم ، پھر بھی ہوتا ہے گماں
’’رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن‘‘
تھا پتہ عاجز کو غالب کی زمیں ہے یہ مگر
یہ غزل کہہ دی جو چھائی اُس پہ مستی ایک دن

 ڈاکٹر)  نور محمد عاجز)

Noor Cottage, Mah: Bahadur Ganj
Laheria Sarai, Darbhanga (Bihar)
Mob: 9319392318
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 269