donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Noor Mohammad Aajiz
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیا ہے رقص بھی زنجیر پا سے لڑتے ہوئ *
غزل

کیا ہے رقص بھی زنجیر پا سے لڑتے ہوئے
ہے کاٹی قید یہ اس کی سزا سے لڑتے ہوئے
خیالِ توبہ نے مجھ کو بچا لیا لیکن
تمام رات گزاری گھٹا سے لڑتے ہوئے
ذرا بھی پائوں جو پھیلا نکل گیا باہر
کٹی یہ زندگی ساری رِدا سے لڑتے ہوئے
غم و الم ہی نہیں ہیں فقط غلام مرے
ڈریں بلائیں بھی میری انا سے لڑتے ہوئے
ہو کیوں نہ خون کی خوشبو ہمارے شعروں میں
ہوئے ہیں زخمی یہ فکرِ رسا سے لڑتے ہوئے
جیا تو برسرِ پیکار زندگی سے رہا
مرا جو آج تو عاجز قضا سے لڑتے ہوئے

 ڈاکٹر)  نور محمد عاجز)

Noor Cottage, Mah: Bahadur Ganj
Laheria Sarai, Darbhanga (Bihar)
Mob: 9319392318
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 254