* نوکِ ہر خار پر جو خوں ٹھہرا *
غزل
نوکِ ہر خار پر جو خوں ٹھہرا
مری ہستی میں تو جنوں ٹھہرا
تری راہوں کو چن لیا دل نے
پھر مرے خواب کا زبوں ٹھہرا
جانے کس دُھن میں چل رہی تھی ہوا
خطۂ یاس میں سکوں ٹھہرا
رنگ بدلے کئی زمانوں نے
حال دل کا کہ جوں کا توں ٹھہرا
میں ہنسی بھی میں گڑگڑائی بھی
وہ نہ یوں ٹھہرا اور نہ یوں ٹھہرا
مضمحل تھا کوئی بہت کل رات
پھر طلسمات کا فسوں ٹھہرا
نصرت زہرہؔ
1G2/1, Flat No.B2
Nizamabad NO.1
Karachi (Pakistan)
Mob: 92-322-2668006
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
………………………
|