* عمر بھر اک ترا نام پڑھوں کافی ہے *
نعت پاک
عمر بھر اک ترا نام پڑھوں کافی ہے
میں زباں سے یہی اقرار کروں کافی ہے
نعت کہنے کا سلیقہ تو نہیں ہے مجھ میں
دل کے کاغذ پہ محمدؐ جو لکھوں کافی ہے
قلبِ کونین دھڑکتا ہے محمدؐ کے لئے
چاروں جانب یہی آواز سنوں کافی ہے
ذکر میرا ہو محمدؐ کے وفاداروں میں
جبر جتنے بھی زمانے کے سہوں کافی ہے
آج کے دور کے بھٹکے ہوئے انسانوں کو
دامنِ پاک میں مل جائے سکوں کافی ہے
آپؐ کی ذات تو دریا ہے سخاوت کا بس
آپؐ کی ذات کے دریا میں بہوں کافی ہے
مجھ کو دنیا سے نہیں کوئی بھی مطلب نزہت
آپؐ کے سایۂ رحمت میں رہوں کافی ہے
ڈاکٹر) نزہت عباسی)
3H8/20, Nazimabad, Karachi (Pakistan)
Phone: 03333572599
Email: nuzhatabbasi@ymail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|