donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nuzhat Anjum
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* رسمِ وفا نبھانا تو غیرت کی بات ہے *
غزل

رسمِ وفا نبھانا تو غیرت کی بات ہے
وہ مجھ کو بھول جائے یہ حیرت کی بات ہے

سب مجھ کو چاہتے ہیں یہ شہرت کی بات ہے
میں اُس کو چاہتی ہوں یہ قسمت کی بات ہے

اظہارِ عشق کر ہی دیا مجھ سے آپ نے
یہ بھی جناب آپ کی ہمت کی بات ہے

تعریف کر رہے ہیں سبھی آج کل مری
اس میں کوئی ضرور سیاست کی بات ہے

وہ جس کو چاہے اپنے کرم سے نواز دے
یہ تو خدا کی بندے سے نسبت کی بات ہے

سودا کسی سے میں نے انا کا نہیں کیا
نزہتؔ یہ میرے واسطے عزت کی بات ہے

 ڈاکٹر)  نزہتؔ انجم)

Principal M. N. M. Girls Inter College,
New Hydrabad, Lucknow (U.P)
Mob: 9415314601 / 9335661980
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی

………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 696