* مشکلوں میں ناخدا کو کب خدا کہتی ہو *
نعت پاک
مشکلوں میں ناخدا کو کب خدا کہتی ہوں میں
مشکلیں پڑتی ہیں تو صل علیٰ کہتی ہوں میں
چاند کے ٹکڑے ہوئے خورشید واپس آگیا
آپؐ کی اک اک ادا کو معجزہ کہتی ہوں میں
دیکھتی رہتی ہوں اِس میں عکس میں کردار کے
نقشِ پائے مصطفیٰؐ کو آئینہ کہتی ہوں میں
زخم کھاکر دشمنوں کو کون دیتا ہے دعا
آپؐ کے حسنِ عمل پر مرحبا کہتی ہوں میں
جب اٹھاتی ہوں قلم نزہت میں اُن کے نام پر
جنبشِ نوکِ قلم کو معجزہ کہتی ہوں میں
ڈاکٹر) نزہت انجم)
Principal, M. N. M. Girls Inter College
New Hydrabad, Lucknow (U.P)
Mob: 9415314601 / 9335661980
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|