donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nyay Sharma
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کاش خوابوں میں ہی آجاؤ بہت تنہا ہو *
کاش خوابوں میں ہی آجاؤ بہت تنہا ہوں

یا میرے زہن سے یادوں کا دیا گل کر دو
میرے احساس کی دُنیا کو مٹا دومیرے ہمدم

رات تارے نہیں انگارے لیے آتی ہے
اِن برستے ہوئے شعلوں کو بجھا دو ہمدم

دل کی دھڑکن کو سلا جاؤ بہت تنہا ہوں

آندھیری رات میں جب چاند کھلنے لگتا ہے
تمہارے پیار کا دیپک جلا کے روتا ہوں

تمہارے آنے کی جب آس جانے لگتی ہے
میں اِن چراغوں کو خود ہی بجھا کے روتا ہوں

زندگی، ایسے مٹا جاؤ بہت تنہا ہوں

سوچتے سوچتے جب سوچ بھی مر جاتی ہے
وقت کت قدموں کی آہٹ کو سنا کرتا ہوں

اشک تھمتے ہیں تو آہوں کا دھواں اُٹھتا ہے
رات بھر یونہی تڑپتا ہوں جلا کرتا ہوں

بار غم کچھ تو گھٹا جاؤ بہت تنہا ہوں
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 320