donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Obaidullah Aleem
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ویران سرائے کا دیا ہے *
ویران سرائے کا دیا ہے 
جو کون و مکان میں جل رہا ہے 

یہ کیسی بچھڑنے کی سزا ہے 
آئینے میں چہرہ رکھ گیا ہے 

خورشید مثال شخصؔ کل شام 
مٹّی کے سُپرد کر دیا ہے

تم مر گئے حوصلہ تمہارا
زندہ ہوں یہ میرا حوصلہ ہے 

اندر بھی زمیں کے روشنی ہو
مٹی میں چراغ رکھ دیا ہے 

میں کون سا خواب دیکھتا ہوں
یہ کون سے مُلک کی فضا ہے

وہ کون سا باتھ ہے کہ جس نے 
مجھ آگ کو خاک سے لکھا ہے

رکّھا تھا خلاء میں پاؤں مَیں نے
رستے میں ستارہ آ گیا ہے

شاید کہ خُدا میں اور مُجھ میں 
اِک جست کا اور فاصلہ ہے

گردش میں ہیں کتنی کائناتیں
بچّہ میرا پاؤں چَل رہا ہے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 482