* عجب بیگانگی کا ہے سماں *
کہمن
عبید للہ ساگر
اکل الحلال
منظر:
عجب بیگانگی کا ہے سماں
خوشی اور غم میں ہمسایہ نہیں
اندھیرا گھر ہے کہ نا پید ہے
برادر سے برادر کا یقیں
رفیقوں میں رفاقت بھی نہیں
ہوئی بنجر محبت کی زمیں
مقید ہے انا کے خول میں
کسی کی بھی نہیں خندہ جبیں
کہمن:
حصولِ رزق کی آلودگی
بشر کے واسطے وجہِ زوال
سکون و آشتی کا راستہ
ضیاء القلب من اکل الحلال
٭٭٭
|