* وہ رابطے بھی انوکھے جو دوریاں برت® *
پرکاش فکری
نام:ظہیر الحق، ولدیت: مولوی محمد ذکریا ۔ تاریخ پیدائش: ۲؍ اگست۔۱۹۳۱ء : تعلیم: میٹرک۔وطن۔ انبالہ (ہریانہ) پتہ: ڈرونڈہ، رانچی ۔پیشہ۔ سرکاری ملازمت (سبکدوش) ۔تصانیف:1 ۔ سفر ستارہ( شعری مجموعہ)
وہ رابطے بھی انوکھے جو دوریاں برتیں
وہ قربتیں بھی نرالی جو لمس کو ترسیں
سوال بن کے سلگتے ہیں رات بھر تارے
کہیں ہے چین ہمارا وہ بس یہی پوچھیں
بلاتا رہتا ہے جنگل کئی بہانوں سے
سنیں جو اس کی تو شاید نہ پھر کبھی لوٹیں
پھسلتی جاتی ہے ہتاھوں سے ریت لمحوں کی
کہاں ہے بس میں ہمارے کہ ہم اسے روکیں
حقیقتوں کا بدلنا تو خوب ہے فکریؔ
مگر یہ خواب ہے ایسا کہ سب جسے دیکھیں
٭٭٭٭
|