* دل کو نہ چین آئے تجھے دیکھنے کے بعد *
غزل
دل کو نہ چین آئے تجھے دیکھنے کے بعد
اللہ مجھے بچائے ، تجھے دیکھنے کے بعد
اک بیخودی سی چھائے تجھے دیکھنے کے بعد
میخانہ کون جائے تجھے دیکھنے کے بعد
کعبہ بھی محترم ہے ، کلیسا بھی ہے عزیز
پر کون سر جھکائے تجھے دیکھنے کے بعد
بس اک جھلک سے شیشۂ دل چور ہوگیا
کچھ بھی نہ دل کو بھائے تجھے دیکھنے کے بعد
میں نے متاعِ زیست لٹائی تو کیا ہوا
کوئی مجھے بتائے تجھے دیکھنے کے بعد
قیصر بیگ مدہوش
91, Narkeldanga, North Road
Kolkata-700011
Mob:9163667899
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|