donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Qamar Bartar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بچے اسکول سے آرہے ہیں بچے معصوم رو *
(قمر برتر( گوالیار)
بچے اسکول سے آرہے ہیں
بچے معصوم روشن ستارے
حسن گھر کا ہیں آنگن کی رونق
 خوش فضا یہ وطن کے نظارے

 ان سے روشن رہے گا زمانہ
 ان میں وہ علم کی روشنی ہے
 ان سے انسانیت ہی بڑھے گی
 ان میں وہ پیار کی زندگی ہے

 یہ ہیں پاکیزہ جذبوں کا گلشن
 یہ محبت ہیں اور یہ وفا ہیں
 ان پہ قرآں کی آیات واری

 ان پہ انجیل گیتا فدا ہیں

اُف یہ کیسا دھماکہ ہوا ہے
بچوں کے چیتھڑے اڑ گئے ہیں
 جیسے قرآں کے بکھرے ہوں اوراق
جیسے انجیل گیتا پھٹے ہیں

اے دھماکوں کے بانی، تو سن لے 
یہ عمل وحشیانہ قدم ہے
 اپنے رب کو دکھائے گا کیا منہ
 نا پسند ارب کو تیرا ستم ہے

کوئی مذہب یہ کہتا نہیں ہے
بے گناہوں کو مارو ، مٹائو
مذہبوں کی تو تلقین یہ ہے
 علم کی روشنی سب میں لائو
علم کی گرمی لے کر بڑھیں ہم
 پھر جہالت کا کہرہ چھٹے گا
پھر بُرا سوچ ہواگ نہ کوئی
 پھر عمل وحشیانہ ہٹے گا
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 326