* عکس سب ہیں یہاں آئینہ کون ہے *
غزل
عکس سب ہیں یہاں آئینہ کون ہے
میں ہوں عاصی اگر پارسا کون ہے
دل کی دھڑکن میں آخر چھپا کون ہے
میں نہیں ہوں تو پھر دوسرا کون ہے
دوپہر تک ہے بس گرم سورج کا ڈر
شام ہوجائے تو پوچھتا کون ہے
وہ بھی خاموش ہے، میں بھی خاموش ہوں
دیکھنا ہے یہی بولتا کون ہے
جب نہیں ہے کوئی پھر یہ آہٹ سی کیوں
ان دریچوں سے اب جھانکتا کون ہے
اس قدر پیار کا درد بڑھ جائے گا
دل لگاکر یہاں سوچتا کون ہے
میں ہوں خود آئینہ میں ہی تصویر ہوں
مجھ کو میری طرح سوچتا کون ہے
ڈاکٹر) قمر سرور)
Dr. Qamar Saroor
3588, Manik Chowk
Ahmad Nagar
Maharashtra-414001
Mob: 9822297444
makhdoom1993@rediffmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|