donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Qamar Saroor
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تو جو کھوجائے تو ہر بار کہاں سے لائ *
غزل

تو جو کھوجائے تو ہر بار کہاں سے لائوں
گھر میں دروازہ ہے دیوار کہاں سے لائوں

مجھ کو معلوم نہیں ہاتھ چھڑائوں کیسے
پیار میں جرأتِ انکار کہاں سے لائوں

میرے ہر لفظ میں آ اور ستارہ بن جا
اِس سے بہتر کوئی اظہار کہاں سے لائوں

شہر کی بھیڑ میں گم ہوگئیں سب آوازیں
اپنی پازیب کی جھنکار کہاں سے لائوں

کیا وہ دن تھے کہ خموشی بھی صدا دیتی تھی
آج میں وہ در و دیوار کہاں سے لائوں

میرے پیروں میں روایات کی زنجیریں ہیں
میں نئے دور کی رفتار کہاں سے لائوں

اب وہ پہلی سی محبت ہے نہ چاہت ہے قمر
کھو چکے جو مرے آثار کہاں سے لائوں

 ڈاکٹر)	 قمر سرور)

Dr. Qamar Saroor
3588, Manik Chowk
Ahmad Nagar
Maharashtra-414001
Mob: 9822297444
makhdoom1993@rediffmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 383