* سب اختیار میرا تج ہات ہے پیارا *
غزل
٭……سلطان محمد قلی قطبؔ شاہ
سب اختیار میرا تج ہات ہے پیارا
جس حال سوں رکھے گا ہے او خوشی ہمارا
نیناں انجھوں سوں دھوئوں پگ اپ پلک سوں جھاڑوں
جے کوئی خبر سولیاوے مکھ پھولوں کا تمہارا
بتخانہ نین تیرے ہو ربت نین کیا پتلیاں
مجھ نین ہیں پوجاری پوجا ادھان ہمارا
اس پتلیاں کی صورت کئی خواب میں جو دیکھے
رشک آئے مجھ، کرے مت کوئی سجدہ اس دوارا
تُج عاشقاں میں ہوتا جنگ و جدل سو سب دن
ہے شرعِ احمدی تُج انصاف کر خدارا
تُج خیال کی ہوس تھے ہے جیو ہمن سو زندہ
او خیال کد نجاوے ہم سرتھے ٹک بہارا
جب توں لکھیا قطبؔ شہ مہر محمدؐ اپ دل
ہے شش جہت میں تجھ کو حیدر کہ توا دہارا
|