* وہ نور صبح طلسمی ہمارے گھر میں گرا *
قربان آتش
نام:محمد قربان علی،ولدیت:عبد الغفور ۔تاریخ پیدائش۔ یکم جنوری ۱۹۵۸ء ، تعلیم ۔ میٹرک۔ وطن ۔آرہ پتہ:کھتاڑی ،محلہ آرہ، 802301 ، پیشہ نقاش
وہ نور صبح طلسمی ہمارے گھر میں گرا
اندھیرا اور گھنا کاسۂ سحر میں گرا
میں روشنی کی وراثت خریدتا کیسے
ہمیشہ سکۂ شب ہی مرے کھنڈر میں گرا
میں اس کو ڈھونڈ رہا ہوں مگر پتہ ہی نہیں
کہاں پہ زاد سفر گرمئی سفر میں گرا
نہ جانے کون سا سورج دہک رہا ہے یہاں
نفس سے جس کے ہرا پیڑ دوپہر میں گرا
اندھیرا چھا گیا ہر سمت دفعتاً آتش
شرار سنگ سرخطۂ نظر میں گرا
***** |