donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Raja Ishaque
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بجلی گیس کے بحران میں مبتلا پوری ق *
بجلی گیس کے بحران میں مبتلا پوری قوم
آج بھی کسی انہونی کے انتظار میں ہے
اسے انتظار کی اذیت سے کون نکالے گا
سیاسی بیانات
یا عملی اقدامات
بجلی گیس اور پانی ناپید
گھر،بازار گلیاں وحشت زدہ
چولھے بجھے ہوئے
کاروبار ٹھپ
فٹ پاتھ ویران
لیکن سڑکوں پر نئے ماڈل کی بڑی بڑی گاڑیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
سیاست کی دوکانوں پر آج کل بہت ہجوم ہے
سیاسی بیانات کی سیل لگا دی گئی ہے
اور ایک بار پھر سادہ دل قوم
نئے وعدوں کے خوشنما بول سننے میں محو ہے
کیا ہونے والا ہے
کوئی نہیں جانتا
ــــــــــــــــــــــ
چولھے نہیں جلائے یا بستی ہی جل گئی
کچھ روز ہو گئے ہیں اب اٹھتا نہیں دھواں
(گلزار)
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 415