donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rajinder Manchanda Bani
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جانے وہ کون تھا اور کس کو صدا دیتا ت&# *
غزل

٭……راجندر منچندا بانیؔ

جانے وہ کون تھا اور کس کو صدا دیتا تھا
اُس سے بچھڑا ہے کوئی اتنا پتہ دیتا تھا
اُس کی آواز کہ بے داغ سا آئینہ تھی
تلخ جملہ بھی وہ کہتا تو مزہ دیتا تھا
دن بھر ایک ایک سے وہ لڑتا جھگڑتا بھی بہت
رات کے پچھلے پہر سب کو دعا دیتا تھا
وہ کسی کا بھی کوئی نشہ نہ بجھنے دیتا
دیکھ لیتا کہیں امکاں تو ہوا دیتا تھا
اِک ہنر تھا کہ جسے پا کے وہ پھر کھو نہ سکا
ایک اک بات کا احساس نیا دیتا تھا
جانے بستی کا وہ اک موڑ تھا کیا اس کے لئے
شام ڈھلتے ہی وہاں شمع جلا دیتا تھا
ایک بھی شخص بہت تھا کہ خبر رکھتا تھا
ایک تارا بھی بہت تھا کہ ضیا دیتا تھا
رخ ہوا کا کوئی جب پوچھتا اس سے بانیؔ
مٹھی بھر خاک، خلا میں اُڑا دیتا تھا
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 365