donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rajinder Manchanda Bani
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دوستو کیا ہے تکلف مجھے سر دینے میں *
غزل

٭……راجندر منچندا بانیؔ

دوستو کیا ہے تکلف مجھے سر دینے میں
سب سے آگے ہوں میں کچھ اپنی خبر دینے میں
پھینک دیتا ہے اِدھر پھُول وہ گاہے گاہے
جانے کیا دیر ہے دامن مِرا بھر دینے میں
شاعری کیا ہے کہ اِک عمر گنوائی ہم نے
چند الفاظ کو امکان و اثر دینے میں
بات اِک آئی ہے دل میں نہ بتائوں اُس کو
عیب کیا ہے مگر اظہار ہی کر دینے میں
اسے معلوم تھا اک موج مرے سر میں ہے
وہ جھجھکتا تھا مجھے حکمِ سفر دینے میں
میں ندی پارکروں سوچ رہا ہوں بانیؔ
موج مصروف ہے پانی کو بھنور دینے میں
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 483