donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rakhshan Hashmi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پیار کا آسمان دیکھا ہے *
غزل رخشاں ہاشمی 

پیار کا آسمان دیکھا ہے 
زلف کا سائبان دیکھا ہے 

جس میں خوشیوں کے پھول کھلتے ہیں 
ہم نے ایسا مکان دیکھا ہے 

سچ کو دیکھا ہے پھولتے،پھلتے 
جھوٹ کو بے نشان دیکھا ہے 

جس میں امن و سکون پھیلا ہے 
خواب میں وہ جہان دیکھا ہے 

یاد آے ہیں ڈوبنے والے 
جب کبھی بادبان دیکھا ہے 

ایک مخلص کے ہاتھ میں رخشاں 
ہم نے تیر و کمان دیکھا ہے 
********
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 334