* زندگی کی اڑان باقی ہے *
غزل
زندگی کی اڑان باقی ہے
حوصلوں کا جہان باقی ہے
اب ستارو ادب سے پیش آنا
پیار کا آسمان باقی ہے
اُس کو بھولیں تو ہم بھلا کیسے
زخم کا وہ نشان باقی ہے
ساتھ پھر کون دے گا دیکھیں گے
درد کی داستان باقی ہے
آگئی بات پھر جدائی کی
پیار کا امتحان باقی ہے
جل گیا دیکھو آشیاں سب کا
صرف اپنا مکان باقی ہے
رخشاں اردو زباں کا کیا کہنا
اُس کے دم سے ہی شان باقی ہے
رخشاں ہاشمی
C/O. R.A.Hashmi
Dilawarpur
Munger - 811201
(Bihar)
Mob: 9546315545
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|