* سربلند آسمان پڑھتی ہوں *
حمد
سربلند آسمان پڑھتی ہوں
اپنے مولا کی شان پڑھتی ہوں
لمحہ لمحہ درود اسم پاک
اپنے زیر زبان پڑھتی ہوں
علم دیں سے ہے چشم بھی سیراب
جو بھی پڑتا ہے کان پڑھتی ہوں
یا الٰہی مدد ہزاروں بار
جب پڑے امتحان پڑھتی ہوں
میں تو بے اختیار کلمہ حق
جب نکلتی ہے جان پڑھتی ہوں
کائناتیں تمام اُس کی ہیں
اُس کے ہیں دو جہان پڑھتی ہوں
لاڈلے ہیں بہت خدا کے رسولؐ
رب کا اک اک بیان پڑھتی ہوں
رخشندہ نوید
201/1, Sector a DHA, Lahore (Pakistan)
Mob: 03214692812
Email: rakhshandanaveed@hotmail.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
…………………………………… |