donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ramesh Kanwal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کسی کی آنکھوں میں بے حد حسین منظر ت *
رمیش کنول

نام:رمیش کنول،ولدیت:حاکم چند پرساد ،تاریخ پیدائش۔۲۵؍ اگست ۱۹۵۳ء ،تعلیم ۔بی اے وطن ۔پکڑی ، آرہ، بھوجپور (بہار)پتہ:ایضاً۔پیشہ :سرکاری ملازمت۔ تصانیف۔(لمس کا سورج۔ غزلوں کا مجموعہ)

کسی کی آنکھوں میں بے حد حسین منظر تھا
مرا بدن تھا جزیرہ وہ اک سمندر تھا
 وہ جلتے پنکھ لئے بڑھ رہا تھا میری طرف
مری رگوں میں ٹھٹھرتا ہوا دسمبر تھا
جو ایک جگنو سا بجھتا رہا دمکتا رہا
وہ اجنبی توشناسائوں سے بھی بہتر تھا
برائے نام تو پانی تھا اس کے چاروں طرف
مگر جو ٹھہرا تو صحرا میں وہ شناور تھا
 عجیب بات بتائی ہے جو جگنوں نے ہمیں
وہ بوڑھا سادھو نہیں خوفناک خنجر تھا
 کنولؔ تھی تیز ہوائیں مرے تعاقب میں
 میں اپنے وقت کا جلتا ہوا کلنڈر تھا
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 336