* دل کی دھڑکن کو کون سمجھے گا *
غزل
دل کی دھڑکن کو کون سمجھے گا
میری الجھن کو کون سمجھے گا
ایک بیٹی اگر نہ ہو گھر میں
گھر کے آنگن کو کون سمجھے گا
آبرو کی نہیں کوئی قیمت
چوڑی کنگن کو کون سمجھے گا
دوست بن کر جو ساتھ رہتا ہو
ایسے دشمن کو کون سمجھے گا
رنج و غم سے ہے دل کا کیا رشتہ
چولی دامن کو کون سمجھے گا
پیسے والوں کی بات چلتی ہے
ہم سے نردھن کو کون سمجھے گا
اب نہ رشتوں کی بات کر رعنا
ٹوٹے درپن کو کون سمجھے گا
رعنا تبسم
203,B/Wing, 2nd floor
Amtulla Majestic
Arab Lane
Mumbai-400008
Mob:9920044591
9819157774
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|