donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rashid Anwar Rashid
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نظر سے دور رہے مجھ کو آزمائے بھی *
راشد انور راشد

نام:راشد انور ،ولدیت:انوار الغنی ، تاریخ پیدائش :۲۷؍ نومبر ۱۹۷۱ء ۔تعلیم:پی ایچ ڈی ۔وطن ۔اولڈ ہزاری باغ روڈ، اپوزٹ چونا بھٹہ ، پوسٹ جی پی او ، رانچی(جھارکھنڈ)

نظر سے دور رہے مجھ کو آزمائے بھی 
اگر وہ وقت نہیں ہے تو لوٹ آئے بھی
ہے آبشار تو احساس کو کرے سیراب
وہ پیاس ہے تو مری تشنگی بڑھائے بھی
وہ موج ہے تو مجھے غرق بھی ضرور کرے
ہے نا خدا تو بھنور سے نکال لائے بھی
وہ خواب تو کرے بس قیام آنکھوں میں
 اگر ہے خوف تو نیندیں مری اڑائے بھی
وہ مسئلہ ہے تو میری جبیں پہ روشن ہو
وہ کوئی حل ہے تو دل کو قرار آئے بھی
 مزاج میں ہے توازن  تو روح بن کے رہے
انا پرست ہے تو فاصلہ بڑھائے بھی
نظر شناس نہ ہو تو مجھے بھی تڑپائے 
وہ دل نواز اگر ہے تو مان جائے بھی
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 336