donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rashid Ashraf
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نظر سے خُونِ جِگر تک نماز جاری تھی *
غزل

نظر سے خُونِ جِگر تک نماز جاری تھی

لہُو میں تازہ خبر تک نماز جاری تھی



نَمُو کے جذبِ شجر تک نماز جاری تھی

سپُردگی کے ثمر تک نماز جاری تھی

 

مہِ تمام سِپر سے دو لخت ھو گیا تھا

دریغِ نوکِ سِپر تک نماز جاری تھی

 

مکان صرصرِ خُوں ریزی کے حصار میں تھے

شبِ عذاب کے ڈر تک نماز جاری تھی

 

روانیِٔ پسِ عالم میں تھی مُبارک رُوح

خرامِ شمس و قمر تک نماز جاری تھی

 

مَیں ریزہ ریزہ تِرا گامزن تھا چاروں طرف

ھوائے راھگُذر تک نماز جاری تھی

 

سکُوں نہیں تھا خیامِ سکُوں میں بھی حاصِل

جنُوں کے زیر و زبر تک نماز جاری تھی

 

کوئی جگہ نہ بچی تھی تِرے مِرے مابین

فلک سے رخنۂِ سر تک نماز جاری تھی

 

مِری جبیں تھی تِرے ھر قدم پہ رکھّی ھُوئی

نگر سے اگلے نگر تک نماز جاری تھی

 

مکاں تھا اور بندھا تھا سندیسوں کا تانتا

گئے ھُوؤں کی خبر تک نماز جاری تھی

 

اور ایک پِچھلی صدی کے مقام پر مَیں تھا

اور ایک اگلی ڈگر تک نماز جاری تھی

 

اور ایک جِسم میں ھونا اور ایک آتما میں

اور ایک اندھے نگر تک نماز جاری تھی

 

اور ایک عہدِ زوال آزما کی پُرسِشِ سخت

اور اِک طلُوعِ سحر تک نماز جاری تھی

 

اور ایک ھِجر کی ٹھوکر سے پاش پاش تھا میں

اور ایک وصل کے درتک نماز جاری تھی

 

اور ایک شہرِ تصادم سے تُو نِکلتا ھُوا

اور اِک بقا کے سفر تک نماز جاری تھی

 

اور ایک زردیِٔ تجسیم میں گھِری مخلُوق

اور ایک لُقمۂِ تر تک نماز جاری تھی

 

غرُوبِ مہر تھا اور دِھر میں شفق تھی نوید

اور ایک دِیدۂِ تر تک نماز جاری تھی
*****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 324