donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rashmi Sana
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تم اپنے دل میں کوئی رنجش نہ پال رکھ *
غزل

تم اپنے دل میں کوئی رنجش نہ پال رکھنا
چھوٹی سی زندگی ہے پھر کیا ملال رکھنا

خانہ بدوش بن کر حاصل کروگے کیا تم
انمول ہیں جو رشتے اُن کا خیال رکھنا

رفتار زندگی کی حد میں رہے تو بہتر
ہے خوف حادثوں کا دھیمی ہے چال رکھنا

مجبوریاں کسی کی معلوم جب نہیں ہیں
شکوہ شکایتیں سب دل سے نکال رکھنا

قیمت چکانی پڑتی ہے کامیابیوں کی
بس مشکلوں سے بڑھ کر کوشش بحال رکھنا

شامل نہیں اگر ہم اب زندگی میں تیری
پھر بھی ہماری یادیں دل میں سنبھال رکھنا

رشمی کوئی سنے تو وہ سن کے چونک اٹھے
کچھ اپنی شاعری میں ایسا کمال رکھنا

رشمی سناں

8811, Colesville Road
Apt.702, Silver Spring
MD-20910
Maryland (U.S.A)
Mob: 0012403934721
0012026646821
rashmi_sanan@yahoo.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 320