donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Raushan Zameer
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اس طرح دوستی کا صلہ دے گیا *
غزل

اس طرح دوستی کا صلہ دے گیا
دوست بن کر وہ مجھ کو دغا دے گیا
دوستوں نے تو کچھ بھی دیا ہی نہیں
میرا دشمن مجھے بددعا دے گیا
پاس جب تک رہا کتنا مسرور تھا
دور ہوکر مجھے وہ سزا دے گیا
ہجر محبوب نے یہ کیا ہے کرم
شعر گوئی کا ایک مشغلہ دے گیا
حال جو بھی ہو میں مسکراتا رہا
مجھ کو جینے کی وہ ، یہ ادا دے گیا
راہِ الفت میں جب ڈگمگائے قدم
پیار تیرا مجھے حوصلہ دے گیا
ہائے کیا شخص تھا وہ بھی روشن ضمیر
چوٹ کھاکر بھی سب کو دعا دے گیا

روشن ضمیر

20/2, B.P.Road, B.L.No.5, Jagatdal
24 Parganas (N)
Mob: 9163516062 / 9163194776
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 310