donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Raza Rampuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تھا دن کا وقت، بھیڑ تھی بازار میں ب *
رضا رام پور

کہمن 

بھوک

منظر:

تھا دن کا وقت، بھیڑ تھی بازار میں بہت
ہر اِک دکاندار تھا مصروفِ لین دین
اشیائے خورد و نوش سجی تھیں دُکان پر
ہر جگہ تھا ہجوم وہاں صارفین کا
نکلا تھا میں بھی گھر سے کچھ اشیاء خریدنے
ٹکرایا مجھ سے وہ جو بڑا بد حواس تھا
بچہ تھا آٹھ سالہ، دریدہ لباس میں
پیچھے تھے لوگ، کہتے ہوئے پکڑو چور ہے

 کہمن:

بھوکا وہ دبائے ڈبل روٹی ہاتھ میں
کچھ لوگ آئے اور لگے اُس کو مارنے
ہمدرد اس کا کوئی دکھائی نہیں دیا
وہ بھوکا بچہ مار سے بیہوش ہو گیا
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 349