donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rehana Begam Rehana
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آج اِن اندھیروں کو ہم مٹانے والے ہ *
غزل

آج اِن اندھیروں کو ہم مٹانے والے ہیں
شمع گر بجھی تو کیا دل جلانے والے ہیں

ہم کو موجِ دریا نے آکے خود بتایا ہے
پھر کوئی نیا طوفاں وہ اٹھانے والے ہیں

اپنے پائوں چومے گی کامیابی ہر لمحہ
ہم کو ہے یقیں وہ بھی مات کھانے والے ہیں

خود وہ اپنے زخموں پر ایک دن کراہیں گے
زخم دے کے ہم کو جو مسکرانے والے ہیں

آشیاں اجڑنے کا درد اُن کو کیا ہوگا
روشنی کی خاطر جو گھر جلانے والے ہیں

آج تک بھی ریحانہ حوصلہ نہیں ٹوٹا
ہم تو ہر مصیبت میں مسکرانے والے ہیں

ریحانہ بیگم ریحانہ

H.No.5-3-2
Gole Khana,
Bedar-585401
(Karnatka)
Mob: 9353071577
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 348