* وہ نہ روئے نہ مسکرائے ہے *
غزل
وہ نہ روئے نہ مسکرائے ہے
ہر الم ہر خوشی چھپائے ہے
دلِ ناداں غضب یہ ڈھائے ہے
رنج و غم سہہ کے مسکرائے ہے
میں کسی کو بھی کچھ نہیں کہتی
کون اب کس پہ حق جتائے ہے
راستے جس جگہ پہ بٹتے ہیں
دل وہیں پر فریب کھائے ہے
پیار ہی وجہِ شادمانی ہے
پیار ہی تو ہمیں رلائے ہے
پائوں اُس کے زمین پر ہی ہیں
سر پہ جو آسماں اٹھائے ہے
غم اندھیروں میں ڈھانپ لیتے ہیں
روشنیؔ کب انہیں چھپائے ہے
(ریکھا روشنی (ایڈوکیٹ
2/24, Sai Leela
Kailash Nagar
Dombivali (W)
PIN: 421202 (M.S)
Mob: 9820402581
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|