* پکارتا ہے تجھے دل کہاں تلاش کروں *
غزل
پکارتا ہے تجھے دل کہاں تلاش کروں
نہیں کوئی تری منزل کہاں تلاش کروں
نہ روشنی ہے کہ رستہ سجھائی دے مجھ کو
نہ پائوں چلنے کے قابل کہاں تلاش کروں
کسی نظر میں شناسائی اب نہیں ملتی
ہے اجنبی تری محفل کہاں تلاش کروں
میں بحرِ غم سے تو ہو آئی ہوں کنارے تک
ڈبو نہ دے کہیں ساحل کہاں تلاش کروں
ترے فراق کا ہے بار اتنا سانسوں پر
سسک رہی ہے رگِ دل کہاں تلاش کروں
وہ اجنبی تھا کسی نے پناہ دی ہوگی
تمام شہر ہے قاتل کہاں تلاش کروں
حضورؐ آپ ہی تشہیر کے مسیحا ہو
پڑے اگر کوئی مشکل کہاں تلاش کروں
ریاض فاطمہ تشہیر
H.No. 22-8-526,
Khateeb Lane
Purani Haveli
Hyderabad-500002
Mob: 9949303031
Ph: 040-24526369
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|