* سارے عالم کا بادشہ تو ہے *
حمد
سارے عالم کا بادشہ تو ہے
ذرّے ذرّے میں خود نما تو ہے
تیری قوت عیاں ہے اک کُن سے
سارا عالم بیاں ہے اک کُن سے
تیری رحمت جہاں پہ جاری ہے
تیری رحمت سے دنیا ساری ہے
ذرّے ذرّے میں نور تیرا ہے
جلوۂ کوہِ طور تیرا ہے
سارے سنسار کا اُجالا ہے
نازلی وہ سمجھ سے بالا ہے
روبینہ نازلی
Rawalpindi, Pakistan
Email: rnazlee@yahoo.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|