* راس آئے گا اجالا یا ہے تارِ شب صحیح *
غزل
راس آئے گا اجالا یا ہے تارِ شب صحیح
کیا مری تقدیر ہے کہہ دے مجھے یارب صحیح
چھا رہا ہے میری دنیا پر تغیر کا طلسم
جو غلط لگتا ہے آجائے نظر وہ کب صحیح
شور و شر جاتا رہا دریا کی لہریں سوگئیں
مجھ کو غرقِ آب ہونا تھا کہ ہے اب سب صحیح
ہیں فقط طوق و سلاسل زینتِ اہلِ جنوں
ہم سے شوریدہ سروں کو ہے یہی منصب صحیح
تم اگر خوش ہو تو پھر یہ بات بھی منظور ہے
میرا ہر انداز بے جا ، تم کرو وہ سب صحیح
ایک حرفِ مدعا ہونٹوں پہ ہے اُس کے لئے
زندگی میں گر کوئی مل جائے ہم مشرب صحیح
بے دلی کا حال رخسانہ کروں کیوں کر رقم
اب نہ حرف و لفظ قابو میں ہیں نا مطلب صحیح
رخسانہ صدیقی
Rukhsana Siddiqui
Millat Colony Sec 3rd
Khalil pura Road
Phulwari Shariff
Patna - 801505
Mob: 9430068065
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|