* مختارِ دو عالم کی ہر بات نرالی ہے *
نعت پاک
مختارِ دو عالم کی ہر بات نرالی ہے
سرکار بھی عالی ہے دربار بھی عالی ہے
دربارِ محمدؐ میں جاکر تو ذرا دیکھو
ہر صبح انوکھی ہے ہر رات نرالی ہے
جس دل میں محمدؐ کی الفت ہی نہیں ہوتی
ایمان کی پوچھو تو ایمان سے خالی ہے
جس در پہ سنورتی ہے تقدیر مسلماں کی
اُس در پہ وہی پہنچا لَو جس نے لگا لی ہے
ذرّات مدینے کے رشکِ مہ و انجم ہیں
ہر ذرّے نے احمدؐ کے تلووں کی ضیاء لی ہے
معراج محبت کی ہے عشق محمدؐ سے
ہر اُس کے بھکاری کی جنت بھی سوالی ہے
خود اپنے گریباں میں جھانکے گی تبسم تو
سمجھے گی دعا کیسے تاثیر سے خالی ہے
رخسانہ تبسم
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|