donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rukhsar Balrampuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہم اگر محبت میں ساتھ ساتھ چلتے ہیں *
غزل

ہم اگر محبت میں ساتھ ساتھ چلتے ہیں
جانے کیوں جہاں والے ہم سے تم سے جلتے ہیں

کچھ نہ کچھ تو مجبوری ہر کسی کی ہوتی ہے
یوں ہی گھر سے بے پردہ ہم نہیں نکلتے ہیں

جس گلی کے کوڑوں میں باسی روٹیاں دیکھیں
اُس گلی کے کچھ بچے بھوک سے بلکتے ہیں

کیا ہماری قسمت ہے کیسی یہ محبت ہے
تنہا وہ بھی ملتے ہیں تنہا ہم بھی ملتے ہیں

میں جو مسکراتی ہوں بھول سے بھی اے رخسار
کتنے دل دھڑکتے ہیں اور کتنے جلتے ہیں

رخسار بلرام پوری

Siti Palace Road
Major Chauraha
Balrampur
(U.P)
Mob: 9453893676
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی

+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 1366