* چھیڑے ہیں کس نے تار یہ میرے ستار کے *
غزل
چھیڑے ہیں کس نے تار یہ میرے ستار کے؟
روشن چراغ ہوگئے سونے دیار کے
آنکھوں میں آفتاب تو آنچل میں ماہتاب
آئی ہے رات کس کے یہاں دن گزار کے؟
پازیب میری تھم گئی سانسیں بھی رک گئیں
خاموش ہوگیا کوئی مجھ کو پکار کے
اصرار بھی نہیں نہ کوئی لب پہ التجا
کیا بجھ گئے چراغ مرے انتظار کے؟
پھولوں کو چومتی ہوئی کچھ یوں چلی صبا
صحنِ چمن میں بکھرے ہیں نغمے خمار کے
رُوپا صبا
House No. 12
Sector - 18-A
Chandi Garh
(Panjab)
Mob: 9888423784
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|