* نہیں معلوم اپنے در پہ ہم کو کب بلات *
نعت پاک
نہیں معلوم اپنے در پہ ہم کو کب بلاتے ہیں
غلامانِ نبیؐ تو آپؐ ہی سے فیض پاتے ہیں
خدایا! کیسا منظر ہے کہ ہے جبریلؑ بھی حاضر
کبھی آقاؐ کی سنتے ہیں کبھی اُنؐ کو سناتے ہیں
زباں سے قبر میں بھی نغمۂ صل علیٰ سن کر
فرشتے بھی نبیؐ کی یاد میں تو ڈوب جاتے ہیں
مدینے کی زمیں ہو اور اُنؐ کا روضۂ انور
یہی اک خواب آنکھوں میں سدا اپنی سجاتے ہیں
رقیہ خاکِ طیبہ کو سدا سرمہ بنائے گی
مرے سرکارؐ ان گلیوں میں اکثر آتے جاتے ہیں
رقـیـہ جمال
Dept. of Urdu, Balasore Women's
Degree College, Balasore (Odisa)
Mob: 9937567417
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|