* ملاکر قدم سے قدم چاندنی میں *
غزل
ملاکر قدم سے قدم چاندنی میں
چلو تاج دیکھیں صنم چاندنی میں
ذرا دیکھ تو پیار سے میری جانب
نہ کر اتنا ظلم و ستم چاندنی میں
چلو بحر الفت میں کھوجائیں ہم تم
بھلا کر سبھی رنج و غم چاندنی میں
محبت سے بس اک نظر دیکھ لے تو
نہ ڈھا میرے دل پر ستم چاندنی میں
سفر کا اگر لطف لینا جو چاہو
چلو تم خدا کی قسم چاندنی میں
جو دیکھو گے تو لطف آئے گا تم کو
مرا گیسوئے خم بہ خم چاندنی میں
صبیحہؔ صبیحہؔ صبیحہؔ صبیحہؔ
وظیفہ ترا ہو صنم چاندنی میں
ڈاکٹر) صبیحہ نسرین )
8-1-364/A/28,
Fatima Colony, Toli Chowki, Hyderabad
Mob: 9966157716
Ph: 040-23562464
sabihamhb@yahoo.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|