* تیرے بِن تنہا جیوں کب تک مرے دلبر ب *
غزل
تیرے بِن تنہا جیوں کب تک مرے دلبر بتا
دور میں تجھ سے رہوں کب تک مرے دلبر بتا
پیار سے تونے کبھی دیکھا نہیں میری طرف
بے رخی تیری سہوں کب تک مرے دلبر بتا
تُو نظر سے دور ہے تو شمع کی مانند میں
رات دن جلتی رہوں کب تک مرے دلبر بتا
سامنے جب تو نہیں تو میں در و دیوار سے
شکوہ یوں کرتی رہوں کب تک مرے دلبر بتا
تونے آنے کا کیا وعدہ مگر آیا نہیں
دن جدائی کے گنوں کب تک مرے دلبر بتا
اے صبیحہ تو ذرا اُس بے وفا سے پوچھ لے
اِس طرح آہیں بھروں کب تک مرے دلبر بتا
ڈاکٹر) صبیحہ نسرین )
8-1-364/A/28,
Fatima Colony, Toli Chowki, Hyderabad
Mob: 9966157716
Ph: 040-23562464
sabihamhb@yahoo.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|