* ہیں کل انبیاء کے دلارے محمدؐ *
نعت پاک
ہیں کل انبیاء کے دلارے محمدؐ
ہیں اللہ کو سب سے پیارے محمدؐ
جڑا نام اللہ کے نام سے ہے
محبت کا مرکز ہمارے محمدؐ
ذرا چوم لینے دو روضے کی جالی
مدینے بلالو ہمارے محمدؐ
ترے غم خوشی میں بدل کر رہیں گے
ہیں جب مہرباں تجھ پہ پیارے محمدؐ
ہے امّت میں نسرین شامل نبیؐ کی
بسیں گے کسی دن سہارے محمدؐ
صبیحہ نسرین
8-1-364/A/28, Fatima Colony,
Toli Chowki, Hyderabad
Mob: 9966157716 / Ph: 040-23562464
Email: sabihamhb@yahoo.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|