* جب ہے الفت کا سلسلہ باقی *
غزل
جب ہے الفت کا سلسلہ باقی
تیرا میرا ہے رابطہ باقی
ڈور سانسوں کی اپنے ہاتھوں میں
ساتھ جینے کا فیصلہ باقی
تم بھی یادوں کے شہر میں رہنا
ہے ابھی میرا حافظہ باقی
غم کا طوفان کیا بگاڑے گا
دل میں جب تک ہے حوصلہ باقی
چھوڑ سکتی نہیں کبھی تجھ کو
تیری خاطر ہے یہ حنا باقی
ڈاکٹر) صابرہ خاتون حنا )
H22, S.D.B.Street
Telinipara
Hooghly - 712125
Mob: 9333112880
dr.saberahena@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|