|
* ہم سے ہو مسیحائی *
نعت پاک
ہم سے ہو مسیحائی
یا ساکنِ خضرائی
بے نور بصارت کو
دیں دید کی بینائی
طیبہ ہو مقدر میں
اب دور ہو تنہائی
جب نعتِ نبی گونجی
تب برق سی لہرائی
لبریز سماعت ہے
کیسی یہ صدا آئی
بے نام حلاوت سی
سینے میں اتر آئی
دن رات حنا تڑپی
لو آنکھ بھی بھر آئی
ڈاکٹر) صابرہ خاتون حنا)
H22, S.D.B.Street, Telinipara
Hooghly - 712125 (W.B)
Mob: 9333112880
Email: dr.saberahena@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|